ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :روٹری کلب کے زیر اہتمام پلاسٹک عوامی بیداری پروگرام

بھٹکل :روٹری کلب کے زیر اہتمام پلاسٹک عوامی بیداری پروگرام

Sat, 29 Oct 2016 20:21:15    S.O. News Service

بھٹکل  :29/اکتوبر(ایس او نیوز)  تعلقہ کے روٹری کلب کے زیر اہتمام شہر کے عوام میں پلاسٹک کے مضراثرات کے متعلق بیداری پیدا کرنے کےلئے  شمس الدین سرکل پر عوامی بیداری پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔ پروگرام کی خصوصی بات یہ رہی ہے کہ ہدایات و تلقین کے ساتھ عوام میں 700ماحول دوست تھیلیاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر روٹری کلب کے صدر ڈاکٹر مشتاق احمد بھاوی کٹی ، راجیش نایک، ایس ایم خان، شاکر ، نذیر قاسمجی، جلال الدین کاسرگوڈ، شری نواس پڈیار وغیرہ موجود تھے۔


Share: